23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بی سی سی آئی نے سری نواسن کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : آئی سی سی کے چئیرمین سری نواسن کی کرسی خطرے میں پڑگئی، بی سی سی آئی نے سری نواسن کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے.

بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری نواسن کو آئی سی سی کا چئیرمین بنایا اور اب انہیں ہٹانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے، بی سی سی آئی اور سری نواسن کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات کشیدہ ہیں اور اب اس کہانی کا ڈراپ سین ہونے والا ہے۔

آئندہ ہفتے ہونے والی بورڈ میٹنگ میں سری نواسن کی جگہ بورڈ کے نئے صدر ششانک منوہر کو ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

بی سی سی آئی کے آفیشلز نے ششانک منوہر پر اعتماد کا اظہار بھی کردیا ہے، جس کے بعد سری نواسن کی کرکٹ پر حکمرانی کا سورج غروب ہونے والا ہے، بھارتی بورڈ کی میٹنگ کئی اور اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

دوسری جانب راجیو شکلا کی جگہ اجے شرکے کو آئی پی ایل کا چئیرمین بنانے کی منظوری بھی دی جائے گی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں