تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ہوشیار! فلیش پلیئر ڈیوائسز کیلئے خطرناک قرار، فوری ہٹائیں

سال 2020 کے اختتام پر فلیش پلیئر کے عہد کا بھی خاتمہ ہوگیا جس کے بعد اسے ڈیوائسز کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے ہٹانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

کمپنی نے فلیش پلیئر کو ختم کردیا اور صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پلیٹ فارم یا پھر اس کے بچ جانے والے حصوں کو بھی نکال دیں کیونکہ اب اس حوالے سے سیکیورٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں ہوں گی، اور ممکنہ طور پر اس کے حصے بے سود اور ڈیوائسز کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔

اڈوب نامی کمپنی نے تین سال قبل ہی فلیش پلیئر کے خاتمے کا اعلان کیا تھا، ایک زمانے میں مذکورہ پلیٹ فارم بہت اہمیت کا حامل تھا، مگر فلیش پلیئر اکثر گیمز کھیلنے کے لیے مشکلات کا باعث بنتا تھا اور بعض اوقات کاپی رائٹس کے بھی مسائل سامنے آتے تھے، کمپنی چاہتی ہے کہ لوگ اپنے کمپیوٹرز میں اس کے بچ جانے والے حصوں کو بھی نکال پھینکیں۔

ونڈوز ڈیوائسز سے متعلق مائیکرو سافٹ کمپنی کا اہم اعلان

اڈوب نے ونڈوز اور میک کمپیوٹر ڈیوائسز سے فلیش پلیئر کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے اور طریقہ کار بھی وضح کیا ہے، یہ عمل بہت سادہ ہے، جس کے لیے ان انسٹالر پروگرام دیا گیا ہے۔

ان انسٹالر پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے اوپن کرکے فلیش پلیئر ان انسٹالر آئیکون پر کلک کریں جس کے بعد یہ پلیٹ فارم ڈیوائس سے ہٹ جائے گا۔ اڈوب نے 2017 میں فلیش پلیئر کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -