تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں گاڑی چلانے والے ہوجائیں ہوشیار!

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت کی سڑکوں پر اب سادہ لباس میں ملبوث اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جو ٹریفک قوانین کا جائزہ اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے کررہے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہراہوں پر ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے کے لیے سادہ لباس میں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جنہوں نے کئی گاڑیوں پر جرمانے کیے، تیز رفتار گاڑی چلا کر کرتب دکھانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔

سادہ لباس میں ٹریفک اہلکاروں نے ایسی کئی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جو نمبر پلیٹ کے بغیر تھیں۔

اہلکاروں نے ایک ایسے کار ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا جو شاہراہ پر گاڑیوں کو پاس کرتے ہوئے زگ زیگ ڈرائیونگ کررہا تھا، علاوہ ازیں گاڑی پر مختلف جملے بھی تحریر تھے جو ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کے دائرے میں آتے ہیں۔

سعودی عرب، سیکیورٹی اہلکاروں کو اردو زبان سکھانے کی تیاری

مذکورہ گاڑیوں اور ڈرائیورز کے خلاف بھی پولیس نے اقدامات اٹھائے۔

ٹریفک پولیس نے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے والے کئی افراد کا چالان کیا جبکہ انتہائی حد سے 40 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی۔

پولیس نے متعدد گاڑیاں بھی ضبط کرلی ہیں جبکہ دیگر قانونی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -