ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

خبردار ’’سال نو مبارک‘‘ پیغامات کے ان لنکس پر کلک نہ کریں ورنہ ۔۔۔۔۔؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہر خوشی کے موقع کی طرح سال نو پر بھی مبارکباد کے پیغامات آتے ہیں مگر ہوشیار رہیں اور نئے سال کے ان تہنیتی پیغامات پر کلک ہرگز نہ کریں۔

تہوار مذہبی ہو یا قومی، خوشی کا کوئی بھی موقع ہو۔ سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات بھیجنا معمول ہے اور جدت کے ساتھ اب ان پیغامات کی دلکشی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

لیکن خبردار تہنیتی پیغامات کی صرف دلکشی نہیں بلکہ ان کے پیچھے چھپے جرائم بھی اسی رفتار سے بڑھتے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

دنیا بھر میں سال نو کا آغاز ہو گیا ہے اور ہر خوشی کے موقع کی طرح دوست، احباب اور رشتہ داروں کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صارفین موصول ہونے والے ان پیغامات کو اپنے دیگر جاننے والوں کو فارورڈ کر دیتے ہیں۔

تاہم بھارتی سائبر کرائم پولیس نے خبردار کیا ہے کہ سائبر کرائم کے ماہرین نئے سال کے مبارکباد پیغامات کے ذریعے لنکس بھیج کر سادہ لوح شہریوں کو ٹھگ رہے ہیں۔

سائبر کرائم پولیس نے کہا ہے کہ سائبر مجرم مختلف ایپ فائلز اور میلویئر لنکس کے ذریعہ واٹس ایپ پر نئے سال کی مبارکباد کے کارڈز بھیج رہے ہیں۔ ان کارڈس کو حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرنے کا پیغام بھیجا جا رہا ہے۔

پولیس نے مشورہ دیا ہے کہ ایسے لنکس پر توجہ نہ دیں کیونکہ ان سے فون کے ہیک ہونے کا خطرہ ہے اور موبائل میں موجود ڈیٹا، تصاویر، فون نمبرات اور بینک کھاتے کی تفصیلات مکمل طور پر سائبر مجرمین کے ہاتھوں میں جا سکتی ہیں۔ پولیس نے زور دیا ہے کہ نامعلوم نمبروں سے آنے والے لنکس پر ہرگز کلک نہ کریں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں