تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

ڈور بیل کیمرے میں عجیب و غریب چیز دیکھ کر شہری حیران، ویڈیو وائرل

جانور بعض اوقات ایسی شرارت کرتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ قہقہے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گھر میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں ایک ریچھ کی ویڈیو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ ڈور بیل کیمرے کو کھانے کی کوشش کررہا ہے اور ناکامی پر وہاں سے چلتا بنتا ہے۔

برینٹ رابنسن نامی شخص نے بتایا کہ ڈور بیل کیمرے کے سامنے ریچھ کی حرکت ریکارڈ ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ کیمرے کو کھانے کی کوشش کررہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ مئی میں ویسٹ ورجینیا میں پیش آیا تھا۔ فیئرمونٹ کے ڈسٹن اسمتھ نے اپنے دروازے کی گھنٹی والے کیمرے سے فوٹیج شیئر کی تھی جس میں ایک ریچھ کو کیمرے سے چھیڑ چھاڑ کرتے دیکا گیا تھا۔

اسمتھ کی فوٹیج میں دکھایا گیا تھا کہ ریچھ گھومنے سے پہلے دروازے کی گھنٹی بجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -