اشتہار

اب خوبصورت اورلانبے بال آپ کے بھی ہوسکتے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

بال ہماری خوبصورت شخصیت کا ایک بنیادی اور لازمی حصہ ہیں۔یہ بھی دیگر جسمانی اعضا ء کی طرح ہماری بھرپور توجہ،بہتر غذا اور سازگار ماحول کا تقاضا کرتے ہیں۔عام مشاہدے کی بات ہے کہ آج بھی ایسے افراد جو روزانہ دو بار نہاتے ہیں، بالوں میں تیل لگاتے اور انہیں گرد وغبار سے محفوظ رکھتے ہیں ان کے بال دوسروں کی نسبت محفوظ ہیں ۔ہمارے بالوں کی سادہ سی مثال پودے کی ہے۔ایک ہی طرح کی زمین میں لگے پودے نگہداشت،آب و ہوا اور خوراک کے فرق سے مختلف حالت میں دکھائی دیتے ہیں۔ جن پودوں کو بر وقت پانی،کھاد اور عمدہ نگہداشت میسر آتی ہے وہ دوسروں کی نسبت محفوظ،مضبوط ،شاداب اور توانا ہوتے ہیں۔اس کے بر عکس ویسی ہی زمین میں لگے پودے مناسب خوراک،ماحول اور بہتر نگہداشت نہ ہونے کی وجہ سے کمزور،مرجھائے ہوئے اوربے جان سے دکھائی دیتے ہیں۔یہی معاملہ ہمارے بالوں سے پیش آتا ہے۔

بالوں کی سیاہ رنگت قائم رکھنے کے لیے فولاد کی مخصوص مقدار کا ہماری خوراک میں شامل ہونا لازمی ہے۔بالوں کی مضبوطی کے لیے کیراٹینین اور میلا نین جیسے عناصر کی مقدار کا جسم میں پورا ہونا بھی ضروری سمجھا جاتا ہے۔ بالوں کی بڑھوتری کے لیے سلفر،زنک،آئیوڈین اور کلورین وغیرہ کی مطلوبہ مقداروں کا ہمارے خون میں پایا جانا بھی لازمی ہے ۔ان سب سے زیادہ اہم آکسیجن کی وافر مقدار کا خون میں ہونا اور سر کی طرف دوران خون کی روانی کا متناسب ہونا بھی بالوں کی حفاظت،نشو ونما اور مضبوطی کے لیے ضروری مانا جاتا ہے۔

غذائی علاج

- Advertisement -

خوراک میں مٹن کا قیمہ، کیلے، سٹابری اورسیب کا ملک شیک، دیسی گھی، دہی، مکھن اورانڈے لازمی شامل کریں۔ نظام ہضم کی اصلاح کے لیے زیرہ سفید، سونف اور الائچی خرد کا قہوہ دن میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔ صبح نہار منہ تقریباً نصف گھنٹہ تیز قدموں کی سیر اور ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیں۔ چند روزہ استعمال سے ہی بالوں کے موروثی مسائل چھوڑ کرباقی سب سے نجات میسر آئے گی۔

ایسے تمام افراد جن کے بال دوشاخہ،قبل از وقت سفیدی کی طرف مائل اور جھڑرہے ہیں ان کے لئے ہم پیش کررہے ہیں ایک ایسا زوداثر علاج جس کے استعمال سے نا صرف یہ کہ بالوں کی کھوئی ہوئی رعنائی لوٹ آئے گی بلکہ ان کی چمک دمک میں مزید اضافہ ہوگا۔

نسخۂ خاص

ناریل کا تیل 250 ملی لیٹر، بادام روغن250ملی لیٹر، روغن ارنڈ 250 ملی لیٹر اور روغن بابونہ 250 ملی لیٹر لے کران کے برابر وزن سرسوں کا تیل شامل کرلیں۔ دس دن اس تیل مرکب کودھوپ میں رکھیں اوروقفے وقفے سے ہلاتے رہیں۔ دس دن کے بعد بال دھوکر سرمیں یہ تیل لگا کرانگلی کے پوروں سے مسلسل 15 منٹ مساج کریں، دس دن میں ہی آپ اپنے بال دیکھ کر خود حیران رہ جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں