تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اونٹوں کا مقابلہ حسن: خوبصورتی کیلئے انجیکشن لگانے پر درجنوں اونٹ نااہل قرار

ریاض : سعودی حکومت نے اونٹوں کے مقابلہ حسن میں جعلسازی سے کام لینے والے مالکان کے اونٹوں کو مقابلے کےلیے نااہل قرار دے دیا۔

دنیا بھر میں منعقدہ ہونے والے مختلف کھیلوں اور مقابلوں میں اکثر شرکت کرنے والے افراد فاتح بننے کےلیے جعلسازی و دھوکہ دہی سے کام لیتے ہیں لیکن سعودی عرب میں اونٹوں کے مقابلہ حسن میں بھی جعلسازی کا واقعہ سامنے آگیا۔

کنگ عبد العزیز فیسٹول میں شریک انٹوں کی جھریاں ختم کرنے کےلیے مالکان نے بوٹوکس انجیکشن لگائےت، فیس لفٹ اور دیگر چھوٹی موٹی سرجریاں کروائی جس کے باعث انتظامیہ نے 40 سے زائد اونٹوں کو مقابلے کےلیے نااہل قرار دیدیا۔

اونٹوں کے مقابلہ حسن میں اونٹ کو فاتح قرار دینے کے لئے اس کا سر،گردن، کوہان اور قد وغیرہ دیکھا جاتا ہے اور جو اونٹ ان تمام چیزوں کے حساب سے خوبصورت قرار پائے یعنی مقابلہ حسن جیت لے اسے 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا انعام دیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -