تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے کمانے والے ہو جائیں ہوشیار

یوٹیوب نے اپنی ایپ پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے رقم کمانے والے افراد کے لیے نئی پالیسیاں جاری کردی ہیں جن کا فوری اطلاق بھی ہوسکتا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے ویڈیو ساز افراد اور مشتہرین کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور ان نئی پالیسیوں اور ہدایات کی روشنی میں بعض موضوعات کی حامل ویڈیو کی مونیٹائزیشن روکنے کا اعلان کیا گیا ہے جن پر فوری اطلاق بھی ہوسکتا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے جو نئی پالیسی جاری کی گئی ہے اس کا بنیادی مقصد فحش مواد اور زبان، تشدد اور ماردھاڑ، منشیات، اور کسی خطرناک اور نقصان دہ چیلنجز دینے والی ویڈیوز سے کمائی کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔

اب کسی بھی ویڈیو کے تھمب نیل میں نامناسب تصویر، زبان اور اس میں شامل کوئی لنک بھی مونیٹائزیشن حاصل نہیں کرسکے گا۔

تشدد اور ماردھاڑ کے فروغ پاتے رجحان کے خاتمے کے لیے اب کسی سیاق و سباق کے بغیر لاشوں کی ویڈیو، یا ویڈیو گیم کا پرتشدد انداز حقیقی لوگوں پر آزمانے، موت کے وقت کی ویڈیوز بھی آمدنی حاصل نہیں کرسکیں گی۔ اسی طرح پرتشدد واقعات دکھا کر ناظرین کو حیرت میں ڈالنے والی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے بھی اب رقم بٹور نہیں سکیں گے۔

یو ٹیوب نے بے ایمانی اور دھوکا دہی کا راستہ بند کرنے کے لیے بعض اقسام کی مذاق والی پرینک ویڈیو کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس قسم کی ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ امریکا میں کچھ ویڈیوز میں ویڈیوز بنانے والے اسٹور اور دکانوں کے ملازموں کی جگہ سنبھال لیتے ہیں یا ان کی نقالی کرتے ہیں۔ اب اس جگہ کے مالک کی اجازت کے بغیر ایسا کرنے سے ویڈیو کو مونیٹائز نہیں کرنا ہوگا۔ اسی طرح گیمنگ میں چیٹس یا ہیکنگ سافٹ ویئر کا استعمال اور تذکرہ بھی اسی پابندی میں شامل کیا گیا ہے۔

یوٹیوب اور بطورِ خاص ٹک ٹاک احمقانہ اور خطرناک حرکات، چیلنج اور ویڈیو کےلیے منفی شہرت رکھتا ہے۔ لیکن اب یوٹیوب پر ایسی ویڈیوز رقم نہیں کما سکیں گی۔ ان میں سے بعض چیلنج سے بالخصوص بچوں کی جان جا سکتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمت کو چیلنج کرنے والے آن لائن رحجانات کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔

یوٹیوب نے نامناسب اور غلط زبان کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ کرتےہوئے گالیوں اور فحش الفاظ کو نکال باہر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے یوٹیوب نے کچھ عجیب شرائط لگائی ہیں۔

ان شرائط کے مطابق اگر ویڈیو کے پہلے 8 سیکنڈ کے بعد نامناسب لفظ ہو تو وہ ویڈیو رقم کما سکے گی  لیکن پہلے 8 سیکنڈ میں غلط اور نامناسب لفظ کو ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔ تاہم یوٹیوب نے نامناسب الفاظ کی اقسام کی کوئی خاص وضاحت بھی نہیں کی ہے۔

اب یو ٹیوب پر اپ لوڈ عام یا گیم سے وابستہ کسی بھی ویڈیو میں پابندی والی ادویہ اور نشہ آور اشیا کو دکھانا، اس کا ذکر کرنا بھی آپ کو رقم کمانے سے محروم کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -