اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وفاقی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں مزید اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے وفاقی بجٹ پیش کرنے سے قبل ہی ملک میں مہنگائی میں0.21 فیصد مزید اضافہ کردیا ہے۔

 ادارہ بیورو شماریات کی جانب سے جاری مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 39.26 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 10 اشیاء سستی،20 کی قیمتوں میں استحکام رہا،

- Advertisement -

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 29.15 فیصد مہنگے ہوئے، پیاز20.85فیصد، چکن 7 فیصد مہنگی ہوئی۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں آلو 1.74 اور چائے 1.38 فیصد مہنگی جبکہ چینی، مٹن، دہی ، دودھ، چاول ،بیف اور لہسن بھی مہنگے ہوئے۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 7.62، ایل پی جی 6.60 فیصد سستی ہوئی، انڈے کی قیمتوں میں 3.41 فیصد کی کمی ہوئی، آٹا ،دالیں ،گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں