اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

دبئی میں بھکاریوں کو لینے کے دینے پڑ گئے، 200 سے زائد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 202 بھکاریوں کو حراست میں لے لیا ہے، زیادہ تر بھکاریوں کے پاس وزٹ ویزا تھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے کی جانے والی یہ کارروائیاں رمضان المبارک میں بھیک مانگنے کے خلاف مہم کا حصہ ہے جس کے تحت 112 مرد اور 90 خواتین کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے 2 ہفتوں میں پکڑے گئے ان افراد کو کم از کم 5 ہزار جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق اکثر افراد وزٹ ویزا پر آئے ہوئے تھے تاکہ لوگوں کی رحمدلی کا فائدہ اٹھا کر بھیک مانگ سکیں۔

اس سے قبل یو اے ای میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والے ایک عرب شہری کو حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب شہری نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے عبایا اور نقاب پہن رکھا تھا، ایک شہری کی اطلاع پر دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے کارروائی کی۔

دبئی پولیس میں کریمنل انویسٹی گیشن ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش بھکاری نے یہ جواز پیش کیا کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں ہمدردی کی بنیاد پر زیادہ بھیک دی جاتی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی کا مزید کہنا تھا کہ عرب شہری کی جانب سے پہلے تو فرار ہونے کی کوشش کی گئی، مگر اسے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بھکاری بھی ڈیجیٹل ہوگئے، ویڈیو سامنے آگئی

بریگیڈیئر جنرل علی سالم الشامسی نے بھکاریوں کو رقم نہ دینے اور صرف جائز ذرائع سے عطیات دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا کہ ایسے افراد سے محتاط رہیں جو رمضان المبارک میں لوگوں کی ہمدردی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں