تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بیگم کلثوم نوازانتقال کرگئیں

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں زیرِ علاج رہنےکے بعد انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خاندانی ذرائع کے مطابق ہارلے اسٹریٹ کلینک میں کینسر کے مرض کے علاج کے لیے زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوگیا ہے، اسپتال ذرائع کی جانب سے انتقال کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ان کا جسدِ خاکی لاہور لانے کے لیے لندن روانہ ہوں گے اور ان کی تدفین جاتی امراء میں کی جائے گی۔

وزیراعظم اورآرمی چیف کا بیگم کلثوم نوازکی وفات پراظہارِ افسوس

بتایا جارہاہے کہ ان کے شوہر نواز شریف اور بیٹی مریم نواز جو کہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں ، انہیں اس سانحے کی اطلاع دی جاچکی ہے اور وہ پے رول پر رہا ہوکر بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے

بیماری کی تشخیص


خیال رہے کہ گزشتہ برس 22 اگست کو تشخیص ہوئی تھی کہ سابق خاتون اول کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کا گلے کا کینسر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور پیچیدہ مرحلے میں داخل نہیں ہوا ہے چنانچہ یہ قابل علاج ہے جس کا علاج سینٹرل لندن اسپتال میں ممکن ہے۔اس کے بعد ان کی کئی سرجریز کی گئیں اور وہ تقریباً ایک سال تک لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج رہیں۔

جون 2018 میں انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد وہ کومہ میں چلی گئی تھیں۔ 12 جولائی کو وہ کومے سے ہوش میں آئی تھیں اور ان کی طبعیت بہتر بھی ہوئی تھی جس کے بعد انہیں گھر پر منتقل کیا گیا تھا، لیکن پھر طبعیت بگڑنے پر انہیں واپس اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ گزشتہ روز انہیں وینٹی لیٹر پرمنتقل کیا گیا اورآج وہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے انتقال کرگئیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم


کلثوم نواز لاہور میں ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں ،ان کے دو بہن بھائی ہیں۔ انہوں نے 1970ء میں اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ پھر انہوں نے 1972ء میں فارمین کرسچین کالج سے اردو ادب میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔اس کے علاوہ اردو شاعری میں جامعہ پنجاب سے ایم اے کیا جبکہ فلسفے میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی ۔

کلثوم نواز تین بار پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے میاں محمد نواز شریف سے رشتہ ٔ ازدواج میں منسلک تھیں اور اسی نسبت سے تین بار پاکستان کی خاتونِ اول کے درجے پر بھی فائز رہیں، ان کے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے چار بچے حسن، حسین، مریم اور اسماء نواز ہیں۔

بیگم کلثوم نوازاورسیاست


وہ فلسفے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی حامل تھیں اور سنہ 1999 سے سنہ 2002 تک پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر رہیں ، نواز شریف کی جلا وطنی کے دور میں وہ ایک مضبوط لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی تھیں۔

کلثوم نواز گزشتہ سال سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد ان کی خالی ہونے والی نشست این اے 120 لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے بھی امیدوار تھیں، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی یاسمین راشد تھیں، کلثوم نواز نے انہیں شکست دی تھی ، تاہم اپنی طبعیت کی ناسازی کی بنا پر حلف نہیں اٹھا سکی تھیں۔

 

Comments

- Advertisement -