پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اہم کھلاڑی کی خدمات سے محروم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیزن 6 کے بقیہ میچز میں آل راؤنڈر بین کٹنگ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر بین کٹںگ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے، آسٹریلوی کرکٹر نے بھارتی لیگ ملتوی ہونے کے بعد مالدیپ میں قرنطینہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین کٹنگ اب دوبارہ قرنطینہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے اچھی خبر ہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں کئی غیرملکی کرکٹرز کی شرکت مشکوک

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق شاداب خان کے پاؤں میں اب تکلیف نہیں ہے، وہ بائیو سیکیور ببل میں شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں انجری کا شکار ہوکر وطن واپس آگئے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے کئی نمایاں غیر ملکی کرکٹرز شرکت نہیں کرسکیں گے۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی بھی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے، جنوبی افریقہ کے جارج لِنڈے، آسٹریلیا کے جو برنز بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام فرنچائزز کو دو اضافی کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں