تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پاکستان میں سیکیورٹی پر بین کٹنگ کا بیان آگیا

پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلین کرکٹر بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں اسی لیے اہلیہ کو بھی لاتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی وزیراعظم بھی پاکستان آئیں گے تو انہیں بھی ایسی ہی سیکیورٹی ملے گی۔

 بین کٹنگ پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی سے کھیل رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ایرن ہالینڈ پی ایس ایل کی اینکر اناؤنسر ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنا آخری دورہ پاکستان 1998 میں کیا تھا، اس کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

ان 24 سالوں کے دوران پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی چار ہوم سیریز  کھیلیں جو تمام نیوٹرل وینیو پر یو اے ای اور برطانیہ میں کھیلی گئیں۔

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے یو اے ای کو اپنا ہوم گراؤنڈ 2009، 2012 اور 2014-15 کو بنایا جب کہ انگلینڈ کے میدانوں میں آسٹریلیا کے خلاف 2010 میں سیریز کھیلی۔

پاکستان کے آئندہ ماہ شروع ہونے والے دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں، دوسرا میچ 12 سے 18 مارچ تک کراچی اور تیسرا وآخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہوگی، تینوں میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں بالترتیب 29،31 مارچ اور 2 اپریل کو ہونگے، دورے کا اختتام سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا جو 5اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوگا۔

Comments

- Advertisement -