جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بین اسٹوکس نے اپنے آخری ون ڈے میچ کی کیپ کسے دے دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرہم: انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنے آخری ایک روزہ میچ کی کیپ اپنے ننھے مداح کو دے دی ہے۔

انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے چند روز قبل ون ڈے کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ ساؤتھ افریقا کے خلاف اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے۔

آل راؤنڈر کیرئیر کا آخری ایک روزہ میچ اپنے لیے تو یادگار نہ بناسکے لیکن ایک ننھے کرکٹ فین کیلئے ضرور یادگار بناگئے۔ بین اسٹوکس نے میچ کے اختتام پر اپنی ون ڈے کیپ ننھے فین کو دی، کرکٹر نے یہ کیپ  گراؤنڈ سے باہر آتے ہوئے مداح کے سپرد کی۔

بین اسٹوکس کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر کافی پزیرائی مل رہی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اپنے آخری میچ میں صرف 5 رنز بناسکے تھے جبکہ بالنگ میں بھی ان کی خوب پٹائی لگی اور پانچ اوورز میں انہوں نے 44 رنز دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں