ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

بین اسٹوکس سنچری بنانے کے بعد جذباتی کیوں ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے بعد والد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

دو سال بعد ٹیسٹ میں سنچری بنانے پر بین اسٹوکس نے آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے انگلی ٹیڑھی کر کے آنجہانی والد کو سلامی دی اور انہیں اپنی یادگار اننگز میں جذبانی انداز میں یاد رکھا۔

بین اسٹوکس کے والد 2020 میں دماغی کینسر سے لڑتے ہوئے چل بسے تھے وہ خود بھی کھلاڑی تھے اور نیوزی لینڈ رگبی ٹیم کا حصہ تھے۔ میچ کے دوران ان کی ایک انگلی کٹ گئی تھی۔

والد کے انتقال کے بعد بین اسٹوکس نے کرکٹ میں وقفہ لیا تھا کیونکہ وہ خود اور ان کی فیملی صدمے سے دوچار تھی۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ میں ٹوٹ چکا تھا اور خیال کر رکھا تھا کہ کرکٹ چھوڑ دوں لیکن یہ کھیل میں جنون تھا فیملی نے بھی ذہنی دباؤ سے نکلنے میں مدد کی اور اعصاب کی اس جنگ میں جیت کر سنچری بنائے۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز بین اسٹوکس نے بارباڈوس میں 120 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیسٹ میں اپنے 5 ہزار رنز مکمل کیے بلکہ ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں