تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

بیر کھائیں اور یہ بیماری دور بھگائیں

سردیوں میں پیدا ہونے والا غذائیت سے بھرپور پھل جسے ہم بیر کہتے ہیں، اپنے اندر لاتعداد طبی خزانے سموئے ہوئے ہے کیا آپ ان سے واقف ہیں؟

بیر نہ صرف اپنے شیریں اور کھٹ میٹھے ذائقے کی وجہ سے ہی ہردلعزیز ہے بلکہ اپنی غذائیت کے لحاظ سے بھی ایک عمدہ پھل ہے۔

طبی نقطہ نگاہ سے ایک اچھا اور شیریں بیر اپنی تاثیر اور لطافت میں کسی طرح بھی سیب سے کم نہیں ہوتا۔ شاید اس لیے بیر کو ہندوستانی سیب‘‘کہا جاتا ہے۔

نظام انہضمام کے لئے مفید

بیر میں فائٹو کیمیکلز اور مختلف قسم کے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں، اگر آپ اکثر قبض کا شکار رہتے ہیں تو بیر اس کا اچھا علاج ثابت ہوسکتا ہے،پرانا قبض ایسا مرض ہوتا ہے جس کے بارے میں لوگ بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں اور اس سے معدے کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

مٹھی بھر بیر اس مسئلے سے نجات دلانے میں مدد دے سکتے ہیں، جس کی وجہ ان میں اعلیٰ معیار کی فائبر کی موجودگی ہے جو ہاضمے اور آنتوں کی سرگرمیوں کو بہتر کرتی ہے۔

ہڈیوں کی صحت بہتر بنائے

ماہر غذائیت کے مطابق بیر میں کیلشیم ، میگنیشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے، ہڈیوں کی کمزوری کے شکار فرد اس پھل کو کھانے عادت بنائیں تو وہ بیماری کے اثرات کو کم کرسکتے ہیں۔

چہرے کی تازگی برقرار رکھنے میں معاون

طبی ماہرین کے مطابق بیر میں وٹامن سی سنگترے کے مقابلے میں زیادہ پایا جاتا ہے یہ اینٹی آکسیڈینٹس بھی ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے استعمال سے آپ کی جلد پر تازگی وچمک آجاتی ہے، اگر چہرے پر کیل مہاسے یا آنکھوں کے نتیجے کالے دھبے ہوتو بیر کھانا آپ کے لئےفائدہ مند ہوسکتا ہے۔

بلڈ پریشر کے خلاف بھی مفید

بیر میں نمک کی سطح کم جبکہ پوٹاشیم زیادہ ہوتا ہے اور یہ دونوں عناصر اس پھل کو بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ پوٹاشیم خون کی شریانوں کو سکون پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں خون کی روانی ہموار اور بلڈ پریشر مستحکم رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آنکھوں کے گرد پڑی جھریاں کیسے دور کریں؟

یہ بھی جان لیں کہ بلڈپریشر کا بڑھنا امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہے یعنی بیر ان جان لیوا امراض کا خطرہ کم کرتے ہیں۔
بچوں کے لئے بہترین قوت مدافعت

سردیوں میں بچے زیادہ بیمار پڑجاتے ہیں انہیں نزلہ کھانسی ، ناک میں پانی، پیٹ کی خرابی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، موسمی پھلوں میں بیر کھانے سے بچوں کی قوت مدافعت مضبوط ہوجاتی ہے ۔

Comments

- Advertisement -