اشتہار

سردیوں میں ’کاجو‘ کھانے کے حیران کن فوائد

اشتہار

حیرت انگیز

کاجو خشک میوہ جات میں شمار کیا جانے والا ایک ایسا ذائقے دار اور بہترین میوہ ہے جسے سردیوں میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے فوائد بھی بیش بہا ہیں۔

اس میوے میں وہ اہم خصوصیات پائی جاتی ہیں جو اسے دوسرے میوہ جات سے ممتاز کرتی ہیں کیونکہ اس میوہ میں معدنیات، تانبا، میگنیشم ، پروٹین، فاسفورس، جست اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے بے انتہا مفید ہیں۔

کاجو میں غذائیت

- Advertisement -

30گرام کچے کاجو میں 166کیلوریز، 5.5گرام پروٹین، 13گرام فیٹ، 9گرام کاربو ہائیڈریٹ1گرام فائبر، 2ملی گرام آئرن، 88ملی گرام میگنیشیم اور 1.7ملی گرام زنک پایا جاتا ہے۔

کاجو کھانے کے بے شمار فائدے ہیں جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے اور ان فائدوں کے بارے میں جان کر کاجو کو اپنی زندگی میں کچھ مقدار میں کھانے کی روٹین ضرور بنائیں کیوں کہ صحت ہی سب کچھ ہے۔

کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے

کاجو کا استعمال کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے نہ صرف نارمل رکھتا ہے بلکہ موٹاپے کے مسائل سے بھی کوسوں دور بچا کر رکھتا ہے۔ اسے کھانے سے فالج کے حملے سے باآسانی بچا جاسکتا ہے کیونکہ کاجو کھانے سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔

موٹاپے سے بچاؤ کیلئے بہترین

اس کے علاوہ کاجو کا مسلسل استعمال وزن کم کرنے میں بھی بے حد مفید ہے، کاجو کھانے سے موٹاپا کم ہوگا، کاجو کے استعمال سے ہڈیوں کے درد سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ کاجو کیلشیم کی کمی کو پورا کرتا ہے اور ایک صحت مند زندگی گزارنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔

آنکھوں کی بینائی

کاجو کا استعمال اگر دودھ میں ڈال کر کیا جائے تو اس سے آنکھوں کی بینائی بلکل ٹھیک ہو جاتی ہے یہاں تک کہ موتیا جیسی خطرناک بیماری سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

خون کی کمی

کاجو جسم میں خون کی کمی کو دور کرکے جسم کو توانائی بخشتا ہے جس سے چھوٹا، بڑا، بوڑھا، جوان چاق و چوبند نظر آتے ہیں اور ایک صحت مند زندگی گزارتے پیں۔ کاجو آئرن کی کمی کو بھی دور کرتا ہے اور خون کو صاف بھی کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کوڑھ کے مریضوں کیلئے

طبی ماہرین کے مطابق کاجو کے تیل کو سرکے میں ملا کر آتشک اور کوڑھ کے مرض میں مریض کی مالش کرنے سے افاقه ہوگا اور بیماری جلد دور ہوگی۔ اس کے علاوہ کاجو ہمارے گردوں کی صحت کے لیے بہت بہترین خشک پھل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں