اشتہار

افطار میں کھیرے کھانے کے حیران کن فوائد

اشتہار

حیرت انگیز

سینکڑوں سالوں سے کھیرا انسانی غذا بنا ہوا ہے اسے ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ اپنے اندر بے پناہ فوائد سموئے ہوئے ہیں۔

کھیرے میں بیٹا کیروٹین، وٹامن سی، اور میگنیز سمیت بہت سے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ بلڈ شوگر کم کرنے والی دواؤں کی طرح کام کرتی ہے، جس کی وجہ سے بلڈ شوگر میں کمی آتی ہے۔

- Advertisement -

کیا آپ کھیرے کے فوائد جاننا چاہتے ہیں تو یہ تحریر آخر تک پڑھیں۔

دل کی صحت میں بہتری

کھیرے میں پوٹاشیم کافی مقدار میں پائی جاتی ہے جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں بہت مفید ثابت ہوتی ہے، پوٹاشیم ہونے کی وجہ سے اعصاب، پٹھوں، اور گردوں کو خون بہتر طریقے سے فلٹر کرنے میں مدد ملتی ہے، جس کے نتیجے میں دل کو صاف خون پہنچتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ

کھیرے میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو بریسٹ کینسر یا چھاتی کے سرطان کے خطرات میں کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جنہیں ککو ربیٹاسین کہا جاتا ہے، یہ مرکبات کینسر کے خلیات کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

جِلد کو نکھارنے میں مدد گار

کھیروں سے جسمانی ہائیڈریشن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے جو جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ بی وٹامنز، وٹامن سی اور زنک جیسے اجزا کی موجودگی بھی جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرے

کھیروں میں متعدد اقسام کے فینولک، فلیونوئڈز اور ٹراٹیرپینز کمپاﺅنڈز موجود ہوتے ہیں، طبی ماہرین کے مطابق کھیروں کو کھانے سے ہائی بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں