اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سائیکل چلائیں، بیماریاں دور بھگائیں

اشتہار

حیرت انگیز

سائیکل چلانا ایک ایسی صحت مند سرگرمی ہے جو بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں مفید ہے، اس سے جسمانی تندرستی اور چستی حاصل ہوتی ہے جبکہ بچوں کو مستعد رہنے اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتی ہے۔

سائیکلنگ کی افادیت اور ضرورت سے متعلق پاکستان کے نامور سائیکلنگ ایکسپرٹ علی الیاس جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں اہم باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔

سائیکلنگ ایکسپرٹ علی الیاس جاوید پاکستان کے نامور ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے چھٹی گوادر روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ، پاکستان رینجرز آزادی پیس مشن سائیکل ریس، پہلی کمشنر ٹوور دی وزیرستان سائیکل ریس نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ جیتنے سمیت کئی اہم ایوارڈ اپنے نام کیے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سائیکل چلانا جسمانی ورزش کی بہترین قسم ہے یہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے کے ساتھ مختلف اقسام کے کینسر سے بھی بچاتی ہے، سائیکل چلانے سے پٹھوں میں لچک اورمضبوطی آتی ہے اور جوڑوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے جبکہ اسٹیمنا بھی بڑھتا ہے۔

اپنے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فٹنس کیلئے سائیکل چلانا شروع کی اور وقت کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتا گیا نشینل چمپیئن بن گیا پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سائیکل چلانے سے ہم دل کو مضبوط بنا سکتے ہیں، پھیپھڑوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ دل کی ہر قسم کی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں، اس سے ہمارا بلڈ پریشر کم ہوتا ہے، دل کی بیماریوں اور اسٹروک سے نجات ملتی ہے۔

سائیکلنگ کیلوریز جلانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے جس سے ہم اپنے جسم کے وزن کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔ یہ ایسی ورزش ہے جو کہ ہر عمر کے افراد کے لیے مؤثر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں