اشتہار

گڑ استعمال کرنے کا حیرت انگیز فائدہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

گڑ گنے کے رس سے بنی ایک لذیذ غذا ہے، جو بڑے پیمانے پرچینی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، کیا آپ گڑ کی افادیت کو جانتے ہیں؟

گڑ میں وٹامنز، پوٹاشیم ، کیلشیم ،زنک،فاسفورس اور کاپر بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو صحت کے لئے بہت مفید ہے یہی وجہ ہے کہ سرد موسم میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

گڑ اور گرم پانی کا جادوئی

- Advertisement -

طبی ماہرین کے مطابق گرم پانی اور گڑ انسانی صحت کے لئے ایک بہترین اینٹی ڈوٹ ہے، یہ قدرتی ہاضمے کو مضبوط کرتا ہے اور گردے سے متعلق بیماریوں کو دور کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مٹر کھائیں، خطرناک بیماری کو دور بھگائیں

سردی سے بچاؤ کی بہترین غذا

گڑ اپنی غذائیت کے باعث سردی میں کھانسی اور فلو کی علامات کو کم کرتا ہے، اس میں کئی فینولک مرکبات پائے جاتے ہیں، جو آکیسڈیٹو کے تناؤ سے لڑتے ہیں۔

گڑ جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے

گڑ جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے اور جسم سے فاسد مادے نکالنے میں مدد دیتا ہے ، گڑ میں فائبر کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو نظام انہظام کو آسانی سے صاف کرنے میں مدد دیتی ہے، یہاں تک کہ گڑ نظام تنفس، پھیپھڑوں ، غذائی نالی اور آنتوں کو بھی صاف کرتا ہے۔

وزن کم کرنے میں معاون

جسم سے اضافی چربی کو کم کرنے کے لئے گڑ کا پانی آپ کے لئے نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے، اس میں موجود پوٹاشیم جسم میں الیکٹرولائٹ اور منرل لیول کو متوازن رکھنے میں مدد کرتا ہے، یہ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں