تازہ ترین

اسپغول کے حیران کن فوائد

اسپغول ہاضمے کے مسائل کے لیے نہایت فائدہ مند ہے، طبی ماہرین کے مطابق اس کا باقاعدہ استعمال کئی فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔

اسپغول کا استعمالا تقریباً ہر گھر کیا جاتا ہے، اسپغول کا استعال زیادہ تر گھر کے بڑے بوڑھے افراد کرتے ہیں جنہیں قبض جیسی بیماری اور خراب ہاضمے کی شکایت ہوتی ہے مگر اس کا استعمال نوجوانوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

اسپغول کے پورے فوائد حاصل کرنا اور اس سے متعلق مکمل معلومات ہونا بےحد ضروری ہے۔

اسپغول پلانٹاگو اواٹا کے بیجوں سے حاصل کی جاتی ہے، یہ ایک ریشہ ہے۔ اسپغول فائبر سپلی منٹس (غذائی ریشے) کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسے سیریلز میں بھی ملایا جاتا ہے جس سے اس میں ریشے یا فائبر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔

یہ کم کاربس کی منصوبہ بندی کے ساتھ اعلیٰ فائبر فراہم کرتی ہے۔ 100 گرام اسپغول 71 گرام فائبر فراہم کرتی ہے۔ یہ بڑی آنت کی صفائی کے لیے ایک بہترین قدرتی علاج ہے۔

اسپغول فضلات اور آنتوں میں اضافی پانی جذب کر کے، انہضام کی نالی کو صاف کرتی ہے اور اسہال، اپھارہ اور قبض جیسے مسائل کو حل کرتی ہے۔

اسپغول کے مزید فوائد یہ ہیں۔

فائبر سپلیمنٹس جیسے اسپغول جسم میں برے کولیسٹرول (ایل ڈی ایل )کی سطح کو کم کرنے میں اضافی فائدہ فراہم کر سکتی ہے، اس کے ذریعے صحت مند انداز میں آسانی سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

اسپغول اسہال اور اس کی وجہ سے ہونے والی پانی کی کمی کو دور کرتی ہے۔

اسپغول پانی میں ملا کر پینے سے عمل انہضام کی نالی کے ذریعے اسٹول باآسانی گزرنے میں مدد کر کے قبض سے بچاتا ہے، گیس اور بدہضمی میں مفید ہے۔

اعلیٰ ریشے دار غذا جیسے اسپغول بڑی آنت کے کینسر کے خلاف مؤثر ہے اور آنت کے کینسر کی تشکیل کو روکتا ہے۔

یہ خون میں شوگر کی سطح اور انسولین میں باقاعدگی رکھ کر کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتا ہے اور ذیابیطس کے مرض کے خطرے سے بچاتی ہے۔

اس کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ یہ شریانوں کے اندر جمی چکنائی کو دور کرکے نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر میں روزانہ 12 گرام اسپغول کا استعمال آپ کے بلڈ پریشر کو کم کرسکتا ہے، اسپغول کا استعمال بھوک کی طلب کو کم کر کے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

وزن کی کمی کے لیے کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے ایک چمچ اسپغول پانی میں ملا کر استعمال کریں۔

یہ ان خواتین کے لیے بھی مفید ہے جو ہارمونل عدم توازن کا شکار ہیں، اس کا استعمال جسم میں ایسٹروجن کی پیداوار میں اضافہ اور ہارمونل عدم توازن کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

دانتوں میں ہونے والے درد کے لیے سرکے میں بھگو کر دانتوں پر لگا سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -