تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بھارت، خاتون وزیراعلیٰ پر حملہ، تشویشناک خبر آگئی

بھارت کی مشرقی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی حملے میں زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی پر نندی گرم کے علاقے میں اُس وقت حملہ ہوا جب وہ آنے والے الیکشن کے لیے بطور امیدوار اپنے کاغذات جمع کرانے الیکشن آفس پہنچی۔

عینی شاہدین کے مطابق ممتا بینرجی پر گاڑی میں داخل ہوتے وقت حملہ کیا گیا جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محافظوں نے بے ہوشی کی حالت میں 66 سالہ وزیراعلیٰ کو گاڑی میں ڈالا اور پھر انہیں اسپتال لے کر روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ممتا بینرجی کو اندرونی چوٹیں آئیں جبکہ اُن کا پیر بھی ٹوٹ گیا ہے۔

ممتا بینرجی نے اسپتال سے جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ اُن پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، چار سے پانچ حملہ آوروں نے انہیں مارنے کی کوشش کی، البتہ محافظوں کی وجہ سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگال کی وزیر اعلیٰ رات نندی گرم میں گزاریں گی اور کل صبح علاج کے لیے کلکتہ روانہ ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -