تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سوشل میڈیا کی دوستی کا افسوسناک انجام

بھارتی ریاست کرناٹکا کے درالحکومت میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جسے سُن پر سب پریشان ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلور سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ لڑکی کو پیسے نہ دینے پر اُس کے دوست کی جانب سے ہراسانی اور سنگین نتائج  کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون ایک نامور ادارے میں بطور افسر کام کرتی ہے، گزشتہ برس ستمبر میں اُن کی سوشل میڈیا پر ایک لڑکے کے ساتھ دوستی ہوئی، جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔

لڑکی نے اپنے دوست کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی، جس میں مؤقف اختیار کیاکہ ’میرے دوست نے پیسوں کا تقاضہ کیا اور انکار سُن کر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں‘۔

خاتون نے تھانے میں جمع کرائی جانے والی درخواست میں دعویٰ کیا کہ لڑکے نے اُن سے آئی فون 12 پرومیکس دینے کا مطالبہ کیا، جس کی قیمت ڈیڑھ لا کھ کے قریب تھی۔

’جب میں نے فون دینے سے انکار کیا تو اُس نے دوری اختیار کرنا شروع کردی تھی، جس کے بعد میں نے دو لاکھ روپے قرض لے کر نیا آئی فون خرید کر اُسے دیا، چند روز بعد اُس نے دس ہزار روپے کا مطالبہ کیا‘۔

خاتون نے بتایا کہ ’انکار پر اُس نے میری تصاویر اور پیغامات انٹرنیٹ پر شیئر کرنے اور چہرے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی بھی دی‘۔

خاتون نے بتایا کہ اُس نے شادی کا وعدہ بھی کیا، جس پر میں نے اپنے اہل خانہ کو راضی کیا، انہیں بھی اس رشتے پر کوئی اعتراض نہیں تھا مگر پھر ایک دم اُس کا رویہ تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔

پولیس نے خاتون کی شکایت پر لڑکے کے خلاف بلیک میلنگ، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ لڑکی نے مطالبہ کیا کہ پولیس اُس سے مجھے دو لاکھ 10 ہزار روپے واپس دلوائے۔

Comments

- Advertisement -