پیر, جون 9, 2025
اشتہار

بنگلور بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والے بیٹے کی قبر سے لپٹ کر باپ روتا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلور بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والے بیٹے کی قبر سے لپٹ کر باپ روتا رہا، جو زمین اس کےلیے خریدی تھی وہں اس کی قبر بنی۔

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے بعد چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر جشن منانے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوگئے تھے، اس حادثے میں کئی لوگوں کے ساتھ نوجوان طالب علم بھومک لکشمن کی بھی موت ہوئی تھی۔

سانحے کے بعد بھومک لکشمن کا باپ بیٹے کی قبر سے لپٹ کر روتا ہوا نظر آیا، بھگدڑ میں انجینئرنگ کا طالب علم بھومک جاں بحق ہوا تھا جبکہ اس کے باپ بی ٹی لکشمن نے بیٹے کی لاش کو ہاسن گاؤں میں دفنایا تھا۔

بی ٹی لکشمن اپنے نوجوان بیٹے کی موت سے اس قدر غمزدہ تھا کہ وہ زمین پر لیٹ گیا، اپنا سر قبر پر رکھ کر اسکا کہنا تھا کہ جو میرے بیٹے کے ساتھ ہوا وہ کسی اور کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔

اس جذباتی منظر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، بی ٹی لکشمن نے کہا کہ میں نے اس کے لیے جو زمین خریدی تھی اب وہی اس کے لیے ایک یادگار بن گئی ہے، کسی باپ کو اس چیز کا سامنا نہ کرنا جو میں جھیل رہا ہوں۔

بھومک انجینئرنگ کا طالب علم تھا جو کہ آخری سال میں زیرتعلیم تھا، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ چناسوامی اسٹیڈیم گیا لیکن ا بھیڑ میں بھگدڑ مچ گئی جس میں بھومک سمیت 11 لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔

رائل چیلنجرز بنگلور کی جیت کے جشن میں بھگدڑ سے 11 افراد ہلاک

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں