تازہ ترین

حقیقی آزادی مارچ کے خوف سے انکا ذہنی توازن بگڑ گیا، بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا ہے رانا ثنا اللہ کسی اچھے معالج سے رجوع کریں، حقیقی آزادی مارچ کے خوف نے انکا ذہنی توازن بھی بگاڑ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے پی ٹی آئی لانگ مارچ اور چیئرمین عمران خان کے حوالے سے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے خوف نے انکا ذہنی توازن بھی بگاڑ دیا ہے، رانا ثنا اللہ کسی اچھے معالج سے رجوع کریں۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سیلاب میں بھی وزیراعظم نے صرف شوبازیاں کیں آج تک ایک پائی نہیں دی، پہلے مالی معاملات میں صوبے کے 275 ارب روپے واجبات ادا کریں اور قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی سمیت این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کی مفت سہولیات میں قبائلی اضلاع کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، امن وامان کی ذمے داری صوبوں سے زیادہ وفاق کی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز ایک نجی چینل جیو ٹی وی کے ایک پروگرام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف بیہودہ گفتگو کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ کی عمران خان کیخلاف نامناسب گفتگو، پی ٹی آئی کا پیمرا سے رجوع

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے کی جانے والی بیہودہ گفتگو کے خلاف پیمرا سے رجوع کرلیا۔

Comments

- Advertisement -