اشتہار

وزیراعظم نے کل ڈی آئی خان میں شوبازیاں دکھائیں، بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل ڈی آئی خان میں شوبازیاں دکھائیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے گزشتہ روز دورہ ڈیرہ اسماعیل خان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کل ڈی آئی خان میں صرف شو بازیاں دکھائیں۔ انہوں نے کسی نئے منصوبے کا اعلان نہیں کیا۔ جو اعلانات کیے یہ وہ سارے منصوبے ہیں جو پی ٹی آئی دور میں شروع ہوئے تھے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خیبرپختونخوا کے محاصل روک کر خود یہاں منصوبوں کا افتتاح کرنے آجاتے ہیں۔ کے پی میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سے سے زیادہ متاثر ہوئے لیکن سیلاب متاثرین کے لیے اعلان کردہ 10 ارب روپے میں سے ایک پائی بھی نہیں ملی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز بھی روک رکھے ہیں۔ وزیراعظم یہاں آکر صرف مولانا فضل الرحمان کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں