تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’کیا میرے سوا اس شہر میں معصوم ہیں سارے‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی انسٹاگرام پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھانے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعر لکھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

نازش جہانگیر نے جو شعر پوسٹ کیا اس کے الفاظ کچھ یوں ہے۔

‎قصّے میری الفت کے جو مرقوم ہیں سارے
‎آ دیکھ ترے نام سے موسوم ہیں سارے

‎ شاید یہ ظرف ہے جو خاموش ہوں اب تک
ورنہ تو ترے عیب بھی معلوم ہیں سارے

سب جرم میری ذات سے منسوب ہیں محسنؔ
کیا میرے سوا اس شہر میں معصوم ہیں سارے

اداکارہ کے شعر کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور ساتھ ان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جنید خان، حبا بخاری، نازش جہانگیر، حسن احمد، عفت عمر، عثمان پیرزادہ، صبا حمید ودیگر شامل ہیں۔

نازش نے ساتھی اداکار جنید خان کے ساتھ بھی تصویر شیئر کی، ڈرامہ سیریل بے رخی آج رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -