تازہ ترین

امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے ملینز ڈالرز حویلی کی مالکن بن گئیں

امریکی گلوکارہ اور سانگ رائٹر بیونسے اور ان کے شوہر جے زی نے کیلیفورنیا میں مہنگا ترین گھر خرید لیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے کے اس شاندار حویلی نما گھر کی قیمت 200 ملین ڈالرز  بتائی جا رہی ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 57  ارب روپے بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گھر کیلیفورنیا کے علاقے مالیبو میں واقع ہے، ریاست میں یہ گھر اب تک کی فروخت ہونے والی سب سے مہنگی جائیداد میں سے ایک ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حویلی 30 ہزار مربع رقبے پر مشتمل ہے اس گھر کو پرٹزکر انعام یافتہ جاپانی ماہر تعمیرات ٹاڈا اینڈو نے ڈیزائن کیا تھا۔

 اس گھر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ بحرالکاہل کا شاندار نظارہ پیش کرتا ہے جبکہ اس گھر میں ایک بڑا سوئمنگ پول بھی ہے۔

یہ ایل شکل کی حویلی ہے جس میں بڑے بڑے باغ، ساحل کے نظارے اور پُرآسائش چیزیں شامل ہیں یہاں یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ اس پوری حویلی میں فرش سے چھت تک شیشے کی دیواریں اور کنکریٹ کے دالان ہیں۔

Comments

- Advertisement -