کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سی پی ایل سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون میں سی پی ایل سی اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے دو بھتہ خور فرحان عرف فاری اور نعمان شمس کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان نے تاجر سے پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز بھی برآمد کرلئے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ گبول ٹاون میں مقدمہ درج ہے پولیس کے مطابق ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔