بہاولنگر: تین فٹ کا نوجوان ماڈل گرل ایان علی کی محبت میں گرفتار ہوگیا ہے، 18 سالہ عبدالراحمن نے ماڈل ایان علی کو شادی کی پیشکش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے 3فٹ کے نوجوان نے ماڈل ایان علی کو شادی کی آفر کردی ہے، 18 سالہ عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ ایان علی سے دل سے پیار کرتا ہوں اس کا سارا خرچہ اٹھانے کو تیار ہوں، ایان علی کو مجھ سے زیادہ مخلص انسان نہیں مل سکتا۔
عبدالرحمن محمد احمد چوہدری کا ماننا ہے کہ قد چھوٹا ہے تو کیا، دل تو بڑا ہے، بس ایان علی شادی کی حامی بھرلیں، اس کی خواہشات پوری نہ کروں تو نام نہیں۔
بہاولنگر کا 18سالہ عبدالرحمن بہاولنگرکےعلاقہ مدنی کالونی کا رہائشی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے ایان علی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے، ماڈل ایان علی نے محکمہ داخلہ کے خلاف توہین عدالت اور ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 21فروری سے سماعت کرے گا۔