اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

کارتک آریان کی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ’بھول بھلیاں‘ فرنچائز کی تیسری پیشکش کی ریلیز کا اعلان ہوگیا جس میں بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2022 میں ’بھول بھلیاں 2‘ کو ایسی کامیاب نصیب ہوئی جب کوئی بھی فلم باکس آفس پر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی تھی اور سینما کا رُخ کرنے والے مایوس تھے۔

’بھول بھولیا 2‘ نے تقریباً 200 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا تھا اور اب فلمسازوں کی تیسری پیشکش سے ایسی توقعات وابستہ ہیں۔

- Advertisement -

تیسری قسط میں نامور بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن بھی نطر آئیں گی جو 2007 میں پہلی پیشکش کا حصہ تھیں۔

چند روز سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز اس دیوالی پر مشکل نظر آ رہی ہے تاہم ذرائع نے افواہوں کو غلط قرار دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فلم کو دیوالی کے موقع پر نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا اور اس کے شیڈول میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، فلمساز انیس بزمی اور بھوشن کمار اس تہوار فرنچائز کے شائقین کو تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

ٹیم کلائمکس کی شوٹنگ میں مصروف ہے جس کی تکمیل اگلے 7 سے 10 دنوں میں متوقع ہے۔ کارتک آریان ’چندو چیمپئن‘ کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں