اشتہار

بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی آزادی کیخلاف سازش تھی، صدر آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

صدر پاکستان نے ذوالفقار بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھٹو کا عدالتی قتل اصل میں پاکستان کی آزادی کیخلاف سازش تھی۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف زردار کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو شہید اپنے وطن اور عوام سے عشق کرتے تھے۔ ذوالفقار بھٹو نے جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کی۔ قائد عوام نے پاکستان کو دنیا کے باوقار ممالک کی صف میں شامل کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ قائد عوام نے عوام کو سوچنے کا شعور، بولنے کیلئے زبان اور سر اٹھا کر جینے کا ڈھنگ سکھایا۔ بھٹو نے اپنے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی جستجو کی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کا پرچم بلاول بھٹو کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا اب اس مشن کے نگہبان بلاول ہیں۔ پیپلزپارٹی بانی چیئرمین، بینظیر بھٹو کے ہر خواب کی تکمیل کرے گی۔

صدر نے کہا کہ یہ دھرتی ہمارے لیے مقدس ہے، ہم اس کو جنت جیسا بنائیں گے۔ بلاول بھٹو نے اپنی قائدانہ صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے۔ بلاول کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں