جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ڈاکو اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں سے بھاری رقم لوٹ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے شہر کرناٹک کے بیدر شہر میں ایس بی آئی بینک کے مرکزی دفتر کے سامنے دن دہاڑے ڈکیتی کا واقعہ رونما ہوا، ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں سے بھاری رقم لوٹ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے بینک کے عملے پر فائرنگ کی، مرچ پاؤڈر بھی پھینکا اور رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بینک ملازم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ بینک ملازمین لاکھوں روپے لے کر جی ایس سی گاڑی میں آئے تھے اور جیسے ہی وہ اے ٹی ایم میں رقم ڈالنے لگے، حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر کرناٹک میں پیش آنے والے واقعے میں ڈاکو رقم سے بھری پیٹی چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔ مذکورہ واردات کی ویڈیو کو عینی شاہدین نے اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کرلیا، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی،جس میں پانچ ڈاکو پورا بینک لوٹ کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ واردات صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں پیش آئی جہاں تاروجہ کے علاقے میں واقع ایک بینک میں پانچ مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور تھوڑی دیر میں ہینک کا صفایا کر کے با آسانی فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے بینک کے لاکرز روم میں داخل ہوکر لاکرز توڑے اور اس میں رکھے گئے قیمتی طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوئے۔

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام اور نفری مذکورہ بینک پہنچے تاہم تب تک ڈاکو فرار ہوچکے تھے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دو طالبات کی اجتماعی عصمت دری، 3 ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو چوکیدار کو باندھ کر بینک کے اندر داخل ہوئے۔ پوچھ گچھ کے لیے چوکیدار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں