تازہ ترین

امریکی صدر جو بائیڈن کو آئس کریم کھانا مہنگا پڑ گیا

آئس کریم کھاتے ہوئے غزہ جنگ بندی سے متعلق بیان دینے پر امریکی صدر جو بائیدن شدید تنقید کی زد میں آگئے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جو بائیڈن کے بیان کی مذمت کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو آئس کریم کھانا مہنگا پڑ گیا، آئسکریم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے پر کرتے ہوئے بیان پر بائیڈن پر شدید تنقید کی جاری ہے۔

بائیڈن کی اس حرکت پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف نے لکھا ‘اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں روزانہ ایک سو ساتھ بچے قتل ہوتے ہیں۔ ہر دس منٹ میں ایک بچہ قتل ہو رہا ہے اور یہاں جو بائیڈن آئسکریم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔’

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘غزہ میں امداد نہ پہنچنے کے سبب قحط سالی سے ہزاروں لوگ مر رہے ہیں ، امریکی ساختہ بموں اور گولیوں سے صیہنوی فوج نہتے مظلوم فلسطینیوں کا قتلِ عام کر رہا ہے اور بائیڈن انجوائے کر رہے ہیں’۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، اسرائیل معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ایسے میں امریکی صدر جو بائیڈن کی بے حسی۔

Comments

- Advertisement -