تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خفیہ ایجنسی کا نیا سربراہ کون؟ جوبائیڈن کا حیران کن فیصلہ

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے نامور سفارتکار کو خفیہ ایجنسی کا سربراہ نامزد کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کابینہ ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، کابینہ اراکین کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے اور ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جوبائیڈن نے حلف برداری سے قبل اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے اپنے مشیران، معاونین اور افسران کو نامزد کر رہے ہیں، نومنتخب صدر اپنی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ کے لیے سابق سفارتکار کا انتخاب کیا ہے۔

64 سالہ نامور سفارتکار ولیم برنس کو سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے جن کا کیئریئر 33 سالوں پر محیط ہے اور وہ ری پبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں کے صدور کے ماتحت امور انجام دے چکے ہیں۔

ولیم برنس نے روس اور اردن میں بطور امریکی سفیر کے بھی فرائض انجام دیے ہیں۔

Burns must be confirmed by the US Senate, in which Biden's fellow Democrats narrowly hold the majority [File: Ben Hider/Getty Images]

جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ برنس ایک مثالی سفارت کار ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر کئی دہائیوں کے تجربے سے اپنے عوام اور ہمارے ملک کو محفوظ رکھا ہے۔

امریکی کانگریس نے جوبائیڈن کےصدر اور کاملا ہیرس امریکا کی نائب صدر بننے کی توثیق کردی، جس کے بعد جوبائیڈن آئینی طور پر امریکا کے 46ویں صدر بن گئے، امریکی کانگریس کے مطابق جوبائیڈن اور کاملا ہیرس 20جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔

پندرہ دسمبر کو امریکہ میں الیکٹورل کالج کی سرکاری ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد جوبائیڈن کو باضابطہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا تھا جبکہ ٹرمپ نے ایک بار پھر جوبائیڈن کو صدر ماننے سے انکار کیا تھا، جو بائیڈن نے 306 جبکہ صدر ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے انکار کے بعد نائب صدر مائیک پنس نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -