امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی جگہ کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کر دی۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے بعد نائب صدر کملا ہیرس کی 2024 کے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر توثیق کر رہے ہیں۔
ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آج میں کملاہیرس کو اس سال ہماری پارٹی کی نامزدگی کے لیے اپنی مکمل حمایت اور توثیق پیش کرنا چاہتا ہوں۔
امریکی صدر جوبائڈن نے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان قوم کے نام خط میں کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بطور صدر امریکی قوم کی خدمت میرے لیےباعث فخر ہے اس ہفتے قوم سے خطاب میں تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے مل کر کووڈ اور معاشی صورتحال کا مقابلہ کیا جو مجھے دوبارہ صدر بنتے دیکھنا چاہ رہے تھا ان کا شکرگزار ہوں، امریکا کےلیے کچھ بھی ناممکن نہیں اور اتحاد سے سب کچھ کر سکتے ہیں ہمیں بس یہ یاد رکھنا ہو گا ہم ریاست ہائے متحدہ امریکا ہیں۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اپنی جماعت کا کنٹرول کھو چکے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جو بائیڈن اور ڈیموکریٹکس کے درمیان تنازع میں شدت آ گئی ہے، ڈیموکریٹک پارٹی کا کنٹرول ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے