بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پی ایس ایکس اسٹریٹجک پارٹنر، کامیاب امیدوار کا اعلان آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹاک مارکیٹ کےاسٹریجک پارٹنر کی تلاش آج مکمل ہوجائے گی، اسٹاک مارکیٹ کامیاب امیدوار کا اعلان آج ہی کردے گی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی نیلامی کے بعد کامیاب امیدوار کا اعلان آج شام کیا جائے گا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص کی فروخت کیلئے اسٹاک مارکیٹ نے پندرہ دسمبر سے پیشکشیں وصول کرنا شروع کی تھیں۔

اسٹاک مارکیٹ زرائع کے مطابق ملکی اور غیر ملکی مالیاتی اداروں اور بینکس نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

مقامی مالیاتی ادارے صرف پانچ فیصد شیئرز کیلئے بولی لگا سکتے ہیں تاہم غیر ملکی اداروں کو چالیس فیصد تک شیئرز فروخت کئے جائیں گے۔

اسٹریٹجک حصص کی فروخت کے بعد اسٹاک مارکیٹ عوامی فروخت کیلئے بیس فیصد شیئرز بھی پیش کرے گی۔

یاد رہے اس سے قبل  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اسٹریٹجک پارٹنر کیلئے ہونے والی بولی میں چائنیزکنسور شیم کو بولی جمع کرانے کیلئے ڈیڈلائن دے دی گئی تھی جبکہ معروف بزنس مین عقیل کریم  ڈھیڈھی کا کہنا ہے کہ ممبرز کو بولی کے عمل سے باہر رکھ کر غلط کیا گیا۔


مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےاسٹریٹجک پارٹنرکی تلاش کامرحلہ مکمل


ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بیرونی سرمایہ کاروں کا عمل دخل اسٹاک مارکیٹ میں بڑھ جائیگا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا ہے کہ حصص کی فروخت نہ صرف مارکیٹ بیس میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ سرمایہ کاروں کے نئی پروڈکٹ اور ٹیکنالوجی بھی لائے گی۔

اسٹاک مارکیٹ بروکرز اور تجزیہ کاروں کے اندازوں کے مطابق پی ایس ایکس کے ایک شیئرکی قیمت پچیس سے بہتر روپے تک ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں