جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

فضائی پابندی کا شکار پاکستان، بنگلادیش اور بھارت سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: خلیجی ملک عمان نے کوروناوائرس کے پیش نظر سفری پابندی میں توسیع کا اعلان کردیا۔ پاکستان، بنگلادیش اور بھارت سمیت دیگر ممالک پر فضائی پابندی برقرار رہے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان کی سپریم کمیٹی نے فضائی پابندی میں تاحکم ثانی توسیع کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق 5 جون سے ہوگا۔ پابندی کے شکار ممالک عمان میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

کوروناوائرس کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے عمانی حکومت نے پابندی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

عمان کی جانب سے عائد کی گئی فضائی پابندی کے شکار ممالک میں سوڈان، برازیل، نائیجیریا، تنزانیہ، اتھوپیا، برطانیہ، بھارت، پاکستان، بنگلادیش، مصر اور فلپائن سمیت چند دیگر بھی شامل ہیں۔

حکومتِ عمان نے بڑی پابندی اٹھا لی

مذکورہ بالا ممالک پر فضائی پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی، مستقبل کا فیصلہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہوگا۔

خیال رہے کہ اگر کسی شہری نے سفری پابندی کے شکار ممالک میں 14 دن یا اس سے زائد وقت گزارا تو اسے عمان داخلے کے لیے مشروط مراحل سے گزرنا ہوگا جس کے بعد ممکنہ طور پر اجازت دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں