تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

متحدہ عرب امارات کا بڑا اعلان

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے جن افراد کو نزلہ زکام کی بیماری لگنے کا خطرہ زیادہ ہے انہیں فری میں فلو ویکسین لگانے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ سے ہی فلو لگنے کا زیادہ خطرہ والے زمرے(ہائی رسک) میں شامل افراد کی نزلہ زکام کی ویکسینیشن فری میں ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ بالا زمرے کے علاوہ دیگر افراد نجی وسرکاری ہیلتھ سینٹرز سے 50 درہم کی عوض فلو ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ہائی رسک والے افراد میں حاملہ خواتین، پانچ سال سے کم عمر بچے، ساٹھ برس سے زائد عمر کے افراد اور دیگر بیماریوں جیسے کہ شوگر اور دل کے امراض والے افراد شامل ہیں۔

یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ زکام سیزن شروع ہونے جارہا ہے اسی کے پیش نظر عوام کو انفلوائنزہ ویکسین لگوانے کی تلقین کی جارہی ہے تاکہ اس وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔

اماراتی طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ان میں زکام کی علامات ظاہر ہوں تو وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں بعد ازاں کووڈ19 کا ٹیسٹ بھی کرالیں تو مناسب رہے گا۔

Comments

- Advertisement -