اشتہار

کراچی کی سیاست میں بڑی تبدیلی، متحدہ پھر متحد ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلدیاتی الیکشن سے قبل کراچی کی سیاست میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے، ایم کیو ایم کے تین دھڑے پھر سے متحد ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال، ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ نے بہادر آباد مرکز میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ پانچ سال سے سندھ کےشہری علاقوں کے ساتھ رویئے سب کے سامنے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہاں کچھ سالوں سے سیاسی قدغن، مردم شماری اور حلقہ بندیوں کےمسائل رہے،سندھ کے شہری علاقوں کی ووٹر لسٹ اور نوکریوں کے مسائل کا بھی سامنا رہا، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم سب ایک آواز ہوجائیں۔

خالد مقبول نے کہا کہ مہاجر قوم ، مینڈیٹ تقسیم کرنیوالوں کو آج مایوسی ہوئی ہوگی، اس قومی جدوجہد میں ہم آج سب ملکرچلنے کا عہد کرتے ہیں، پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچائیں گے ، پاکستان کو بچانے کی ذمہ داری سب سے زیادہ خود پرعائد کرتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا پی ایس پی کو ایم کیو ایم پاکستان میں ضم کرنے کا اعلان

خالد مقبول اور فاروق ستار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصفطیٰ کمال نے اپنی پارٹی کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ساری چیزوں کا فیصلہ کرکے مصطفیٰ کمال اور اسکے ساتھی ایک اورہجرت کرنے آئے ہیں اورآج ایم کیوایم میں ہجرت کررہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج کے دن کو اہم دن لکھیں گے،ایسے فیصلے ہونے جارہے ہیں جو ناسمجھ میں آنے والے ہیں،ہم نے پہلے بھی ناسمجھ آنے والےفیصلے کئے ہیں،چودہ اگست 2013 کو بانی متحدہ کی ایم کیوایم کوچھوڑ دیا تھا، میں رابطہ کمیٹی کا ممبر تھا اورسینیٹر بھی تھا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ روزانہ پاکستان کی ریاست اور پاکستان کی فوج کو گالی دی جا رہی تھی، کراچی کو را کے تسلط سے اس لیے آزاد نہیں کروایا کہ آصف زرداری کا اس پر تسلط ہو۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آصف زرداری کا ارادہ ہے کہ بلاول کو وزیراعظم پاکستان بنائیں، بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے تو کراچی کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا، پاکستان چلانے والوں سے گزارش ہے کہ اب کراچی کے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کا وقت ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں