کراچی: معاشی حالات کے باعث سندھ کابینہ کے ارکان نے جون2020تک تنخواہیں نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ ارکان کے فیصلے سے متعلق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کیا کہ کروناوائرس کے پیش نظر معاشی مشکلات درپیش ہیں۔
انہوں نے موجودہ معاشی حالات کے باعث اراکین نے تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا، صوبائی وزرا اور مشیران نے فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا۔
صوبائی کابینہ اور ارکان سندھ اسمبلی 1ماہ کی تنخواہ پہلے ہی کروناایمرجنسی فنڈ میں دے چکے ہیں۔
Sindh Cabinet Ministers, due to the current financial constraints, have unanimously decided not to take their salaries till 30th June 2020.
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 27, 2020
احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کیلئے بڑی خوشخبری
خیال رہے کہ سندھ کابینہ نے احساس کفالت پروگرام پر ٹیکس معاف کردیا ہے اور کہا پروگرام کیلئے بینکوں سےجاری رقوم پر سندھ ریونیو بورڈ کا ٹیکس نہیں لیا جائے گا جبکہ دفعہ144کے اختیارات کمشنرز کو سونپ دیے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ آج2733ٹیسٹ کیے گئے، کل تعداد43949 ہوگئی، آج 341 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 4کورونا مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد85 ہوگئی۔