پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

نویں سے 12 ویں جماعت کے طلباء کیلئے محکمہ صحت سندھ کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ صحت سندھ نے 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے طلبہ کی کرونا ویکسینیشن کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت شہریوں کی کرونا وائرس سے حفاظت کےلیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی کوشش کررہی ہے اسی سلسلے میں شہریوں کی ویکسینیشن کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس میں چھوٹی عمر کے بچے شامل نہیں تھے۔

تاہم اب سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سندھ میں 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے طلبا کو کرونا ویکسین لگ سکے گی۔

حکومت سندھ نے فیصلے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، فیصلے کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ویکسینیشن سے متعلق انتظامات کی ہدایت بھی کردیں۔

فیصلے کے مطابق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن 6 ستمبر سے شروع ہوگی، نویں ‏سے بارہویں تک 14 لاکھ 200 طلبہ وطالبات کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

اسکولز اور کالجز میں ویکسی نیشن کیلئے محکمہ صحت کی 2 ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی، پہلے مرحلے میں ‏ویکسین ڈسٹرکٹ سطح پر ہوگی، بعد میں تعلقہ سطح پر ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں