اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

این اے 133 ضمنی الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزارت داخلہ نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لئے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نےبتایا کہ صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے وزرات داخلہ کو خط لکھا تھا جس میں حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نےاین اے 133 میں رینجرز تعیناتی کی اجازت دے دی ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں مجموعی طورپر254پولنگ اسٹیشنز ہیں تاہم حساس پولنگ اسٹیشنز کےباہر رینجرز تعینات ہوگی۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 133 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک پرویز کی وفات کےباعث خالی ہوئی تھی ، حلقے میں 5 دسمبر کو انتخاب ہو گا جہاں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 133 ضمنی الیکشن : پیپلزپارٹی نے امیدوار کااعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی اعتراض عائد کر کے مسترد کر دیے گئے۔

جمشید چیمہ نے الیکشن ٹربیونل اور پھر لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستیں دائر کیں مگر دونوں پلیٹ فارمز سے درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

دوسری جانب لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے 11 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جاچکے ہیں، الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز کو شیر اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل کو تیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں