تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عمرہ زائرین کے حوالے سے بڑا فیصلہ

مکہ مکرمہ: مسجدالحرام میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی تعداد میں بڑی گنجائش کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدس مساجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجدالحرام میں ہر روز50ہزار افراد عمرہ اور ایک لاکھ افراد نماز ادا کرسکیں گے، ایس او پیز پر ہر صورت عمل کروایا جائے گا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ عمرہ اور نماز کے اجازت نامے توکلنا ایپ سے ویکسین ہولڈرز کو دیے جائیں گے۔

مقدس مساجد انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے کا آغاز یکم رمضان 13اپریل سے شروع ہوگا، کورونا ایس اوپیز کی پابندی لازمی ہوگی۔ احتیاطی تدابیر میں سماجی فاصلہ، فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ یکم رمضان منگل 13 اپریل سے مسجد الحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی میں زیارت کے اجازت نامے مشروط جاری کیے جائیں گے، یہ اجازت نامے ان امیدواروں کو دیے جائیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا چکے ہوں گے یا پہلی ڈوز پر 14 دن گزر چکے ہوں گے۔

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کے لیے اہم اعلان

وزارت حج و عمرہ کے عہدیدار نے یہ بھی کہا تھا کہ اعلیٰ قیادت نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کے زائرین اور ان کی خدمت پر مامور اہلکاروں کی صحت و سلامتی کی خاطر مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین اور نماز ادا کرنے والوں کی تعداد کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -