منگل, جون 18, 2024
اشتہار

بجٹ کے فوری بعد بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

بجٹ آتے ہی عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا۔ بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت میں5 روپے 72 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافےکا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ بجلی کا نیا فی یونٹ اوسط ٹیرف 35 روپے 50 پیسے مقرر کیا گیا۔

بجلی کی اوسط قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 29.78 روپے سے بڑھ کر 35.50 روپے فی یونٹ ہو جائےگا۔

- Advertisement -

بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہو گا یا مرحلہ وار؟ اس کا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

رواں مالی سال حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.50 روپے فی یونٹ تک بڑھایا تھا۔ گزشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں