25.2 C
Ashburn
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

عوام کیلیے بُری خبر، بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے برُی خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا لگ گیا، بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا۔

- Advertisement -

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گی ، کے الیکٹرک نے7ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ18.86روپےکااضافہ مانگا۔

کے الیکٹرک نےایک ساتھ 9ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کر رکھی ہے، جولائی2023 تا مارچ 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی۔

یاد رہے بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے کمپنیوں نے درخواست دائر کی تھی، درخواست رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔

نیپرا اتھارٹی 17 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی ، قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ 80 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی،آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں