کراچی کے شہریوں کیلیے بڑی خبر ہے کہ کینیڈا نے شہر قائد میں کینیڈین اعزازی قونصل جنرل کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کینیڈین ہائی کمیشن نے کراچی میں کینیڈین اعزازی قونصل جنرل کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور اس اہم تعیناتی کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔
اشتہار کے مطابق کینیڈین اعزازی قونصل جنرل کراچی بننے کے خواہشمند امیدوار 15 جون تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
اعزازی قونصل جنرل بننے کے خواہشمند امیدواروں کو کراچی اور بالخصوص صوبہ سندھ میں کینیڈا کی مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہوگا۔
کینیڈین عزازی قونصل جنرل کے لیے ثقافتی، معاشیاتی اور پولیٹیکل تبادلہ اولین ترجیحات میں شامل ہے جب کہ اس عہدے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے انگریزی اور فرانسیسی زبانوں پر عبور ہونا لازمی ہے۔
ابتدائی اسکریننگ کے عمل کو پاس کرنے والے امیدواروں کے لیے، تحریری امتحان، انٹرویو، پیشہ ورانہ حوالہ جات کے ذریعے درج ذیل قابلیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
سال 2023 میں بہرام دی اواری کے انتقال کے بعد رواں سال کینیڈین اعزازی قونصل جنرل منتخب کیا جائے گا۔
ہائی کمیشن کینیڈا کے اعلامیہ کے مطابق کینیڈین اعزازی قونصل جنرل کراچی پانچ سال تک تعینات رہے گا۔