تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب کے شہریوں کے لیے کرفیو سے متعلق خوش خبری

ریاض: سعودی عرب کے تمام شہروں میں جزوی طور پر کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری ہونے کے بعد سعودی عرب کے تمام شہروں میں جزوی طور پر کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس فیصلے پر 3 رمضان سے 20 رمضان المبارک تک صبح 9 سے شام 5 بجے تک عمل درآمد ہوگا، اور فیصلے کا اطلاق مکہ مکرمہ اور اس سے ملحقہ علاقوں پرنہیں ہوگا، بتایا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں بتدریج 24 گھنٹے کرفیو برقرار رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں کرفیو کے اوقات میں نرمی کا اعلان کیا تھا، سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے دوران مملکت میں اشیا خور د ونوش کی خریداری کے لیے صبح 9 سے شام 5 بجے تک نرمی ہوگی، البتہ دوسرے محلے اور دوسرے شہر آنے جانے پر پابندی ہوگی۔

سعودی عرب، کوڑے مارنے کی سزا ختم

ادھر حرم مکی میں سماجی فاصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے تیسرے روز تراویح کی ادائیگی کی گئی، خیال رہے کہ حرم مکی اور مسجد نبوی میں محدود پیمانے پر تراویح ادا کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

نماز تراویح میں حرم مکی اور مسجد نبوی میں کام کرنے والا عملہ ہی شریک ہوتا ہے، نماز کے دوران سماجی فاصلے کے اصول پر بھی سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -