تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

عمان میں غیرملکیوں کے لیے بڑی خبر

مسقط: عمانی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ وہ غیرملکی جو ہمیشہ کے لیے عمان چھوڑ کر جارہے ہیں انہیں اب واجب الادا جرمانے نہیں دینے ہوں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمانی حکومت نے ان غیرملکیوں کی واجب الادا جرمانے کی رقم معاف کردی جو مستقل طور پر عمان چھوڑ کر جارہے ہیں، وزارت افرادی قوت نے حکمت عملی واضح کردی۔

رپورٹ کے مطابق کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے قائم سپریم کمیٹی کی جانب سے مذکورہ فیصلہ کیا گیا جس کے بعد عمانی وزارت نے اس پالیسی پر مشتمل بیان جاری کیا، یہ قانون رواں سال کے اختتام تک نافذ رہے گا۔

عمانی ویزہ رکھنے والوں کیلئے خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان

وزارت افرادی قوت نے واضح کیا ہے کہ یہ پالیسی صرف غیرملکی شہریوں اور ملازمین کے لیے ہے جو ملکی مفاد کے طور پر عمان چھوڑ کر جائیں گے۔

عمانی وزارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیرملکی ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی اجازت نجی سیکٹر کو ہوگی تاہم غیرملکیوں کی اپنے وطن واپسی سے قبل پرائیویٹ کمپنیوں کو اپنے ملازمین کے واجبات ادا کرنے ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -