تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب سے بڑی خبر!

ریاض: سعودی سیکریٹری حج وعمرہ انجینئر ہشام سعید کا کہنا ہے کہ ‘اعتمرنا اعمال پروگرام’ کے ذریعے ہوٹلوں کو ایک ارب 60 کروڑ ریال کا منافع ہوا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں ہشام سعید نے بتایا کہ اعتمرنا اعمال پروگرام کی بدولت 2020 کے دوران ہوٹلوں کو ایک ارب 60 کروڑ ریال کا منافع ریکارڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اعتمرنا اعمال پروگرام کے تحت سیاحتی اداروں کو عمرہ اجازت نامے جاری کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

سعودی سیکریٹری حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ اعتمرنا ایپ کی بدولت ہوٹلوں کا کاروبار خاطر خواہ حد تک بڑھا۔

انہوں نے کہا کہ اعتمرنا اعمال پروگرام کی بدولت ہوٹلوں نے اپنے یہاں ٹھہرنے والوں کے لیے آن لائن عمرہ اجازت نامے جاری کرائے۔ اس سے ان کی آمدنی میں معقول اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک بیرونی عمرہ زائرین کے لیے 3.5 ہزار سے زیادہ ویزے جاری کیے گئے جن میں سے 2770 عمرہ زائرین سعودی عرب آ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت حج نے مکہ اور مدینہ میں ہوٹلوں کی مدد کے طریقے دریافت کرنے اور اجاگر کرنے کے لیے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -